گورنرہاؤس میں محفل میلاد النبی ؐ منعقد،کامران ٹیسوری کومبارکباد

5

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر ہاؤس میں محفل جشن عید میلادالنبیؐ کا انعقاد ہوا جس میں مرد اور خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ محفل جشن عید میلا د النبیؐ میں معروف نعت خواہان صدیق اسماعیل ، محمد خاور نقشبندی سمیت دیگر نے رسول مقبولؐکی شان میں نظرانہ عقیدت پیش کیا۔ محفل کے اختتام پر ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ درپیش مشکلات کا حل نظام مصطفوی میں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ختم نبوت کی چوکیداری کریں گے۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ2برس مکمل ہونے پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔