چین : جاپانی اسکول کا طالب علم حملے میں زخمی

80

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز جنوبی چینی صوبے گوانگ دونگ کے شہر شینزین میں جاپانی اسکول کے طالب علم پر حملہ کرکے اسے زخمی کر دیا گیا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے اور اس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ جاپانی وزارت خارجہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ حملے کے وقت طالب علم اسکول جا رہا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ گوانگزو میں جاپانی قونصلیٹ جنرل نے چینی حکام سے کہا ہے کہ وہ ایسے واقعات کو دوبارہ رونما ہونے سے روکنے کے لیے کام کریں اور جاپانی حکام کے ساتھ متعلقہ معلومات کا تبادلہ کریں۔