مکہ مکرمہ اور دیگر علاقوں میں تیز بارش کا انتباہ جاری

55

مکہ مکرمہ (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی محکمہ شہری دفاع نے مکہ مکرمہ اور دیگر علاقوں میں تیز بارش کا انتباہ جاری کردیا۔ محکمہ شہری دفاع کے مطابق جموم، میسان، مکہ مکرمہ، طائف، اضم، العرضیات، الکامل اور دیگر علاقے بارش کی زد میں رہیں گے۔ حکام کا کہناہے کہ نجران اور مدینہ منورہ میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش ہوگی۔