بھارتی ریاست تلنگانہ میں 3طلبہ لاپتا‘ پولیس ڈھونڈنے میں ناکام

49

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں اسکول کے 3 طالب علم لاپتا ہوگئے۔ بچوں کی شناخت توفیق عمر، عبدالرحمن اور مجیب کے ناموں سے ہوئی ہے، جو دسویں جماعت کے طالب علم تھے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ،تاہم 2روز گزرنے کے باوجود انہیں ڈھونڈا نہیں جاسکا۔