پرتگال نے جنگلات کی آگ بجھانے کے لیے اسپین اور مراکش سے مدد طلب

109
پرتگال کے جنگل میں بھڑکنے والی آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے

لزبن (انٹرنیشنل ڈیسک) پرتگال کے جنگلات میں لگنے والی آگ بجھانے کے لیے اسپین اور مراکش سے مدد طلب کرلی گئی۔ آگ سے آویرو اور ویزیو کے اضلاع میں 7 افراد ہلاک ہوگئے ۔ دارالحکومت لزبن کی سول پروٹیکشن اتھارٹی کے مطابق آگ سے درجنوں مکانات تباہ اور ہزاروں ایکڑ پر موجود جنگلات جل گئے۔ 5ہزار سے زائد فائر فائٹرز جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ادھر حکومت نے تمام متاثرہ علاقوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا ہے۔خبررساں اداروں کے مطابق اسپین کی جانب سے 270اہلکاروں پر مشتمل ٹیم جلد ہی کارروائی شروع کردے گی ۔