ایران میں بس حادثے کا شکار‘ 10 مسافر جاں بحق

61

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران میں مسافر بس خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 41 زخمی ہوگئے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق بس ایران کے شہر بوشہر سے مشہد جا رہی تھی اور مبینہ طور پر تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر الٹ گئی۔ امدادی کاموں کے دوران 50 سے زائد مسافروں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 10 کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی۔ 6 کو مردہ حالت میں لایا گیا تھا جب کہ 4 نے دوران علاج دم توڑ دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ 9 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا ہے ۔