’بنو قابل پروگرام‘الخدمت اور کتیانہ میمن اسپتال کے درمیان معاہدہ

93
الخدمت کراچی اور کتیانہ میمن ایسوسی ایشن کے پروٹیک انسٹی ٹیوٹ کے مابین معاہدے پر چیف ایگزیکٹو الخدمت نوید علی بیگ اور انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین طاہر رومی دستخط کررہے ہیں،دوسری جانب دستاویزکاتبادلہ کیا جارہاہے

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)آئی ٹی کی تعلیم کے ذریعے کمیونٹیز کو بااختیار بنانے کے لیے الخدمت کراچی اور کتیانہ میمن ایسوسی ایشن کے شعبہ تعلیم کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔معاہدے کی تقریب الخدمت ہیڈ آفس میں منعقد ہوئی۔ چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ اور کتیانہ میمن ایسوسی ایشن کے پروٹیک انسٹی ٹیوٹ کے چیئر مین طاہر رومی نے معاہدے پر دستخط کیے اور دستاویز کا تبادلہ کیا۔اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی ،ڈائریکٹر بنو قابل پروگرام فاروق کاملانی ،،سفیان دلاور ،کوآرڈینیٹر جواد شعیب دیگر ذمہ داران موجود تھے۔معاہدے کے مطابق کے ایم اے پروٹیک انسٹی ٹیوٹ بنو قابل فری آئی کورسز کیلئے الخدمت کو جگہ فراہم کرے گا ،جہاں بنو قابل پروگرام کے طلبہ آئی ٹریننگ حاصل کر سکیں گے۔ انسٹی ٹیوٹ شعبے میں طلبہ اپنا کیئریئر بنانے میں بھی معاونت فراہم کرے گا۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو الخدمت نوید علی بیگ نے کہا کہ الخدمت اور کے ایم اے پروٹیک انسٹی ٹیوٹ کے مابین فری آئی ٹی کورسز پروگرام بنو قابل کے طلبہ کے لیے جگہ کی فراہمی کا معاہدہ ہوا ہے ،جس کے تحت آئی ٹی کی تعلیم کے ذریعے کمیونٹی کو بااختیار بنانے میں مدد ملے گی۔انسٹی ٹیوٹ طلبہ کو کیئر یئر بنانے کے بھی مواقع فراہم کرے گا تاکہ نوجوان آئی ٹی کے میدان میں اپنا بہتر مستقبل بنا سکیں۔یہ معاہدہ نوجوانوں کو آگے بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔ کتیانہ میمن ایسوسی ایشن پروٹیک انسٹی ٹیوٹ کے چیئر مین طاہر رومی نے کہا کہ معاہدہ خوش آئند ہے۔اس سے نوجوانوں کو نئے مو اقع ملیں گے اور آئی ٹی کی فیلڈ میں وہ اپنا مستقبل روشن بنا سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ الخدمت کے ساتھ معاہدے پر انہیں خوشی ہے۔معاہدے سے آئی ٹی کورسز کرنے والے طلبہ کو صنعت میں ملازمت کی جگہ کے تعین میں بھی مدد فراہم کی جائے گی۔