اخلاق حسنہ پر عمل کرکے پاکیزہ معاشرہ تشکیل پاسکتاہے،انجم افشاں

65

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین علاقہ گلشن سرجانی ضلع شمالی کے تحت جلسہ سیرت النبیؐ منعقد کیا گیا جس میں سابقہ ناظمہ کراچی انجم افشاں نے اپنی گفتگو میں کہا کہ آپ ؐکی سیرت مبارکہ کے نتیجے میں اللہ کا پیغام بہترین طریقے سے دنیا میں پھیلا، آپ ؐکے اخلاق حسنہ پر عمل کرنے سے آج بھی ایک پاکیزہ معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے ہمیں زبانی دعویٰ کرنے کے بجائے عملاً آپؐکی سیرت کو اپنانے کی ضرورت ہے اس موقع پر ناظمہ ضلع شمالی سحر جلال اور ناظمہ علاقہ عظمیٰ فاروق نے ظلم کے خاتمے اور معاشرے میں عدل و انصاف کے حصول کے لیے جماعت اسلامی کا ممبر بن کے اس جدوجہد میں حصہ لینے کی دعوت دی۔اس موقع پربنو قابل پروگرام کے تحت رجسٹریشن بھی کی گئی۔