وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمن کے گھرپھرآمد

49

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایک بار پھر جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر پہنچ گئے۔مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کے ظہرانے میں شرکت کے بعد واپس پہنچے تو محسن نقوی ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پر گئے مولانا فضل الرحمان اور محسن نقوی کے درمیان ملاقات میں مجوزہ آئینی ترامیم اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔واضح رہے کہ حکومت اتوار 15 ستمبر کو آئینی ترمیم کرانے میں ناکام ہوگئی تھی، جس کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس ملتوی کردیے گئے تھے۔ بدھ کو مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے آئینی ترامیم کے لیے حکومت کا مسودہ مکمل مسترد کردیا ہے کیونکہ یہ کسی صورت قابل قبول اور قابل عمل نہیں۔