پاکستان ویمن ٹیم نے دوسرے ٹی 20 میں جنوبی افریقا کو شکست دیدی

164
the semi-finals of the Asia Cup

ملتان: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹی 20 میں جنوبی افریقا کو شکست دے دی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق قومی ٹیم نے جنوبی افریقی ویمن ٹیم کو 13 رنز سے شکست دی۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے دوسرے ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقا کی جانب سے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ویمن ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 181 رنز بنائے اور اس دوران 4 وکٹیں گنوائیں، جس کے جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بناسکی۔

قبل ازیں پیر کے روز کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقا ویمن ٹیم نے پاکستان کو 10 رنز سے شکست دی تھی۔

3 میچز پر مشتمل سیریز کا آخری میچ جمعہ 20 ستمبر کو صبح 10 بجے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔