چیمپئنز ون ڈے کپ:مارخورز کے ہاتھوں ڈولفنز کو 92 رنز سے بڑی شکست

104

فیصل آباد: چیمپئنز ون ڈے کپ میں مارخورز کے ہاتھوں ڈولفنز کو 92 رنز سے بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مارخورز نے اس جیت کے ساتھ ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی ہے۔ فیصل آباد میں ہونے والے میچ میں مارخورز نے پہلے بیٹنگ کی اور 284 رنز اسکور کیے جب کہ اس کے 9 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

میچ میں مارخورز کے کامران غلام نے ایونٹ کی دوسری سنچری بنائی اور مجموعی طور پر 113 رنز بنائے۔ محمد رضوان نے 51 اور سلمان علی آغا نے 49 رنز بنائے۔ ڈولفنز کی جانب سے فہیم اشرف نے مارخورز کے 4 اور میر حمزہ نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

مارخورز کے 285 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ڈولفنز کی ٹیم 192 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ آصف علی 50 اور سعود شکیل 41 رنز بناکر نمایاں رہے۔ صاحبزادہ فرحان نے 24 اور فہیم اشرف نے 15 رنز کی اننگز کھیلیں۔

مارخورز کی جانب سے محمد عمران اور سلمان علی آغا کامیاب ترین بولرز رہے، انہوں نے 3 ،3 وکٹیں حاصل کیں۔