آئینی ترامیم کا حکومتی مسودہ مسترد کردیا، فضل الرحمٰن

283
armed organizations

اسلام آباد:مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومتی مجوزہ آئینی ترامیم کا مسودہ مکمل طور پر مسترد کردیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ یہ تو اب کہہ رہے ہیں کہ یہ مسودہ ہمارا نہیں تھا، تو جو پہلے فراہم کیا گیا تھا وہ کیا کھیل تھا؟ انہوں نے کہا کہ آئینی ترامیم کا حکومتی مسودہ مکمل طور پر مسترد کردیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی رہائش گاہ پر ظہرانے کے لیے پہنچنے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ یہاں اس لیے آیا ہوں کہ اسد قیصر نے میرے بہت کھانے کھا رہے ہیں، ہم کھانا کھانے آئے تھے اور کھانا کھا کر واپس جا رہے ہیں۔

انہوں نے گفتگو  میں مزید کہا کہ پڑھنے کے بعد پتا چلا کہ آئینی ترامیم کا مجوزہ مسودہ کسی بھی طرح سے قبول کرنے کے قابل نہیں تھا، اس کا ساتھ دینا قوم کے ساتھ بڑی بددیانتی کے مترادف تھا۔ اس لیے ہم نے اسے مکمل طور پر مسترد کردیا ہے۔