لبنان: پیجر حملے میں ایرانی سفیر ایک آنکھ سے محروم

166

بیروت: لبنان میں حالیہ پیجر حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے ایرانی سفیر مجتبیٰ امانی ایک آنکھ سے محروم ہو گئے ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ ایرانی سفیر کی دوسری آنکھ بھی شدید متاثر ہوئی ہے اور انہیں علاج کے لیے تہران منتقل کیا جائے گا۔

گزشتہ روز بیروت میں پیجرز حملوں کے دوران 11 افراد جاں بحق اور 4 ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

حملوں میں لبنان کے وزیر کے بیٹے سمیت حزب اللہ کے ممبران بھی شامل ہیں۔ حملے میں ایرانی سفیر مجتبیٰ امانی کے ساتھ ساتھ ایرانی سفارتخانے کے دو دیگر اہلکار بھی زخمی ہوئے تھے۔

ابتدائی طور پر ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ امانی کے زخموں کو معمولی قرار دیا تھا تاہم تازہ رپورٹ کے مطابق ان کی ایک آنکھ ضائع ہو چکی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیجر حملے سے کئی حزب اللہ ممبران کی آنکھیں بھی ضائع ہو چکی ہیں۔