ہپو کے بچے نے تھائی لینڈ کے چڑیا گھر کی رونق بڑھادی

145
excitement of Thailand's zoo

تھائی لینڈ کے ایک چڑیا گھر میں ہپو پوٹیمس کا دو ماہ کا بچہ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ لوگ اس بچے کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں چڑیا گھر کا رخ کر رہے ہیں۔ ہپو کا بچہ لوگوں کو دیکھ کر اظہارِ مسرت کرتا ہے، پانی میں کودتا ہے، لوگوں کے قریب پہنچتا ہے اور اُن کی طرف سے دی جانے والی چیزیں شوق سے کھاتا ہے۔

کھاؤ کھیاؤ اوپن زُو میں اپنی ماں کے ساتھ رہنے والا دو ماہ کا مُو ڈینگ ہر وقت کھیل کود میں مصروف رہتا ہے۔ لوگ اُسے دیکھ کر خوش ہوتے ہیں اور وہ لوگوں کو دیکھ کر اپنی خوشی پر قابو نہیں رکھ پاتا۔ چونبُری نامی شہر میں واقع اس چڑیا گھر میں ہپو کے بچے کی بدولت وزیٹرز کی تعداد کئی گنا ہوگئی ہے۔

وزیٹرز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیشِ نظر چڑیا گھر کی انتظامیہ نے ہپو کو دیکھنے کا وقت پانچ منٹ تک محدود کردیا ہے۔ اختتامِ ہفتہ پر زیادہ بھیڑ ہونے کے باعث کسی بھی وزیٹر کو اس سے زیادہ وقت نہیں دیا جاسکتا۔

ہپو کا یہ بچہ پِگمی ہپو کی نسل سے رکھتا ہے۔ اس نسل کے دو تا ڈھائی ہزار ہپو ہی رہ گئے ہیں۔ اس نوع کو معدوم ہونے سے بچانے کے لیے حکومتیں مختلف اقدامات کر رہی ہیں۔