واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے واضح کیا ہے کہ وہ پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت نہیں کرے گا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران گفتگو میں کہا کہ امریکا ہمیشہ سے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی مخالفت کرتا آیا ہے اور وہ اسی پالیسی پر قائم رہے گا۔
میتھیو ملر نے مزید کہا کہ امریکا مہلک ہتھیاروں کی روک تھام کے لیے جاری کارروائیوں کو برقرار رکھے گا تاکہ دنیا ان ہتھیاروں سے محفوظ رہے۔ ان کے مطابق مہلک ہتھیاروں پر پابندی امریکی قومی سلامتی کے لیے ضروری ہے اور اس سلسلے میں پابندیاں اور دیگر اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔
ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر امریکا کی کڑی نظر ہے تاہم انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکا کا قریبی دوست ملک رہا ہے۔