جیلن: شمالی چین کے صوبے جیلن میں ژین لن گاؤں کے ایک دیہاتی کو غیر قانونی پل تعمیر کرنے پر دو سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔
ہوانگ ڈیی نامی شہری نے 2005 سے پہلے گاؤں کو دریائے تاؤر کے ذریعے مکمل طور پر منقطع پایا، جس کے باعث مقامی لوگوں کو قریب ترین پل تک پہنچنے کے لیے تقریباً 70 کلومیٹر کا سفر کرنا پڑتا تھا۔
ہوانگ جو پہلے گاؤں کے درمیان ایک چھوٹی سی فیری چلاتا تھا، اس نے فیصلہ کیا کہ مقامی حکام پل تعمیر کرنے میں ناکام رہے ہیں، اس نے خود ہی ایک پل بنانے کا منصوبہ بنایا۔ اس پل کی تعمیر کے بعد گاؤں والوں نے اسے خوش آئند قرار دیا کیونکہ یہ پل مجاز پل تک پہنچنے کے مقابلے میں بہت سستا اور کم وقت کا تھا۔
تاہم تاونان واٹر افیئرز اتھارٹی نے پل کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسے ختم کرنے کا حکم دیا۔
اتھارٹی نے ہوانگ اور اس کے خاندان پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے بغیر اجازت پل بنا کر غیر قانونی فائدہ اٹھایا۔ اس کے نتیجے میں ہوانگ کو گرفتار کر لیا گیا اور عدالت نے اسے دو سال قید اور جرمانہ کی سزا سنائی۔