وزیراعظم 27 ستمبر کو یو این جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

366
decision to abolish several important ministries

اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے 21 ستمبر کو ملک سے روانہ ہوں گے اور 27 سمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، جو پاکستانی وقت کے مطابق شام سوا 6بجے نشر ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف اپنے خطاب میں پاکستان کودرپیش اقتصادی مسائل ودیگرمشکلات پر بات کریں گے جب کہ وہ دورہ امریکا میں بنگلا دیش کے چیف ایڈوائرز محمد یونس، مالدیپ کے صدرمحمد معیزو اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اِردوان سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

وزیراعظم کی امریکا میں ملاقاتوں کا شیڈول طے پاگیا ہے۔

وزیراعظم اپنے دورے کے دوران بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سربراہ اور ورلڈ بینک کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔