انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا وفد آج رات کراچی پہنچے گا

294
پی سی بی کا ٹی ٹوئنٹی لیگز کا معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ

 

چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا وفد آج رات کراچی پہنچے گا۔

ذرائع کے مطابق چھ ارکان پر مشتمل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا وفد چار روزے دورے پر آج رات کراچی پہنچے گا ۔

آئی سی سی کا وفد کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم  کا دورہ کرے گا جبکہ ٹیموں کے قیام اور سہولیات کے لیے ہوٹل مینجمنٹ ٹیم سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں ۔

دوسرے مرحلے میں وفد اسلام آباد اور لاہور کا بھی دورہ کرکے اسی طرح مرحلہ وار انتظامات دیکھے گا۔ آئی سی سی کا وفد سیکیورٹی اور دیگر امور کا جائزہ لے گا اور یہ وفد اپنا دورہ مکمل کرنے کے بعد اپنی رپورٹ مرتب کرے گا ۔

یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیمیزبانی پاکستان نے کرنی ہے