پاکستانی قومی ترانے میں میوزک کی وجہ سے قونصل جنرل احتراماً کھڑے نہیں ہوئے، افغان قونصلیٹ

334
held in Tehran tomorrow

پشاور: افغان قونصلیٹ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ پاکستانی قومی ترانے میں میوزک کی وجہ سے قونصل جنرل احتراماً کھڑے نہیں ہوئے۔

پشاور میں ہونے والی رحمۃ للعٰلمین کانفرنس میں قومی ترانے پر کھڑے نہ ہونے کے معاملے پر ترجمان افغان قونصلیٹ نے وضاحتی بیان جاری کیا اور کہا کہ پاکستانی ترانے کی بے حرمتی اور بے توقیری ہرگز مقصد نہیں تھا بلکہ ترانے میں میوزک تھا اس لیے قونصل جنرل کھڑے نہیں ہوئے۔

افغان قونصلیٹ کے ترجمان نے کہا کہ ہم نے اپنے قومی ترانے پر بھی میوزک کی وجہ سے پابندی لگائی ہوئی ہے، اگر ترانا بغیر میوزک کے چلتا یا بچے پیش کرتے تو قونصل جنرل لازمی کھڑے ہوتے اور سینے پر ہاتھ بھی رکھتے۔

ترجمان افغان قونصلیٹ نے کہا کہ پاکستان یا قومی ترانے کی توہین کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔