نوازشریف ترمیم کروا کر جمہوریت پر شب خون مار رہے ہیں، یاسمین راشد

206

لاہور(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نوازشریف ترمیم کرا کر آزاد عدلیہ اور جمہوریت پر شب خون مارنے کی
کوشش کر رہے ہیں۔انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر ڈاکٹر یاسمین راشد نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت آرٹیکل 63 اے میں تبدیلیاں کرکے پارلیمنٹ کو مویشی منڈی بناناچاہتی ہے۔یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ جو ترمیم کرکے پی ٹی آئی کے لیے گڑھے کھود رہے ہیں ان میں یہ خود گریں گے۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ پر حملہ ان کا پرانا وتیرا ہے، یہ آئین میں تبدیلیاں کرکے عدلیہ کی آزادی کو سلب کرنا چاہتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آزاد عدلیہ پر حملہ کرکے نواز شریف عدلیہ کو حکومت کے کنٹرول میں کرنا چاہتے ہیں جو ان کی پرانی خواہش ہے، آئین میں یہ ترمیم کرکے اپنی فارم 47 کی حکومت کو طول دینا چاہتے ہیں اور ملک میں جمہوریت کا باب ہمیشہ کے لیے حتم کرنا چاہتے ہیں۔