پنوعاقل کے رہائشی ایازاحمد جتوئی کی زمین پرقبضے کے حوالے سے چچا کیخلاف احتجاج

68

سکھر (نمائندہ جسارت) پنوعاقل کے رہائشی جتوئی برادری سے تعلق رکھنے والے ایاز احمد جتوئی اپنے بھائی کے ہمراہ اپنے چچا کی جانب سے زمین پر ناجائز قبضہ کر کے ہمیں تشدد کا نشانہ بنانے اور اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیے جانے کیخلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ایاز احمد جتوئی نے میڈیا کو بتایا کہ ہماری 4 ایکڑ کھاتے والی زمین جس پر ہمارے چچا نے ناجائز طریقے سے قبضہ کر لیا اور ہمیں تشدد کا نشانہ بنایا پنوعاقل پولیس کے پاس فریاد لے کر گئے تو الٹا ہمیں حراساں اور دھمکیاں دے کر بھگا دیا ہماری اعلی حکام سے گزارش ہے کہ ہمیں ہماری زمین دلوائی جائے اور پولیس حکام اور چچا کیخلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور ہمیں تحفظ و انصاف فراہم کیا جائے۔ علاوہ ازیں سکھر کے علاقے کندھرا واہ بڑرا کے رہائشی نعمت اللہ برڑو نے کندھرا پولیس اور بااثر افراد کے خلاف احتجاج کیا ،انکا کہنا تھا کہ کندھرا پولیس کوئی کارروائی نہیں کر رہی، اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ اس کی شفاف انکوائری کر کے تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے۔