ڈی سی سکھر نے ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت کی متعدد کاشکایات کا نوٹس لے لیا

72

سکھر(نمائندہ جسارت) اسسٹنٹ کمشنرز اور مختار کاروں کو سندھ فوڈ اتھارٹی کے نمائندوں کے ساتھ مل کر سخت کارروائی کرنے کے احکامات جاری۔ ڈی سی سکھر ایم بی راجا دھاریجو نے کہا کہ ضلع سکھر میں دودھ کی دکانوں پر ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت سے متعلق متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں، یہ امر انتہائی تشویشناک ہے، دودھ کی بہت سی دکانیں پر نوٹیفکیشن سے زائد قیمتوں پر دودھ فروخت کرنے کی بھی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ ضلع سکھر کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور مختارکار روزانہ کی بنیاد پر دودھ کی دکانوں کی سخت نگرانی اور اچانک دورے کریں، سندھ اسپیشل کموڈٹیز پرائس کنٹرول اینڈ پریوینشن آف پروفیٹیرنگ اینڈ ہورڈنگ ایکٹ 2005ء اور سندھ فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2016ء کی کسی بھی شق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ مضر صحت اور بورک ایسڈ، ڈٹرجنٹ ملا دودھ فروخت کرنے والی دکانوں کو چلنے نہ دیا جائے۔ڈپٹی کمشنر سکھر نے ہدایت کی کہ ایسے دکانوں کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور دکانیں سیل کی جائیں گے۔