عید میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاوں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

161

اسلام آباد(آن لائن)عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزا¶ں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان کر دیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق
قیدیوں کی سزا¶ں میں 90 روز کی کمی کی گئی ہے۔سزا¶ں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہو گا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ زنا، چوری، ڈکیتی، اغوائ، دہشت گردی اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں کو بھی رعایت نہیں ملے گی۔سزا¶ں کا اطلاق 65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدی جو ایک تہائی قید کاٹ چکے ان پر ہو گا۔