میڈرڈ (اسپورٹس ڈیسک) ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا میں ریال میڈرڈ، سیلٹا ویگو ،بارسلونااور ایتھلیٹک کلب نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔ سپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں جاری ہے۔ ریال ایرینا، سان سیبسٹین، سپین میں کھیلے گئے میچ میں ریال میڈرڈکی ٹیم نے ریال سوسی ڈیڈ کو 0-2 گول سے ہرا دیا۔ ریال میڈرڈ کی جانب سے ونیسیئس جونیئر اور کیلین ایمباپے نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ ابانکابالائیڈوس سٹیڈیم، ویگو میں کھیلے گئے میچ میں سیلٹا ویگوکی ٹیم نے دلچسپ مقابلے کے بعد ریال ویلاڈولڈ کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے ہرادیا۔