کراچی( اسٹاف رپورٹر )12 ربیع الاول کے روز مرکزی جلوس کے راستوں اور گزرگاہوں سمیت مرکزی جلوس کی نگرانی اور سیکورٹی کیلیے مجموعی طور پر پولیس کے 4332 افسران و جوان موجود رہیںگے۔کراچی پولیس کے 87 سینئر افسران سمیت 706 این جی اوز، 3374 ہیڈ کانسٹیبل/کانسٹیبل جبکہ سیکورٹی ڈویژن کے اہلکاروں سمیت اسپیشل سکیورٹی یونٹ کے کمانڈوز بھی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ایس ایس یو کے ماہر اسنائپرز مرکزی جلوس کے اطراف اور گزرگاہوں پر تعینات کیے گئے ہیں۔نشتر پارک کی سیکورٹی ڈیوٹی پر 449 افسران و ملازمان اپنی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دینگے۔76 پولیس موبائیلیں، 70 موٹر سائیکلز سمیت 160 پولیس وہیکلز بمعہ اے پی سیز سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور ہونگیں۔اسپیشل سیکورٹی یونٹ کی SWAT ٹیمیں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلیے ہمہ وقت تیار ہیں۔کراچی پولیس کے سینئر افسران سمیت پولیس کے جوانوں کی بھاری نفری 12 ربیع الاول کے جلوسوں اور محافل کی نگرانی پر مامور ہیں۔