کراچی( اسٹاف رپورٹر ) ڈیفنس میں تاجر آصف بلوانی کے قتل کے کیس کاملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا ۔ ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا کا کہنا ہے انویسٹی گیشن پولیس کا بوٹ بیسن خیابان ساحل پر پولیس مقابلہ ہوا ۔ دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں کو شدید زخمی حالت میں گرفتارکیا گیا بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا ۔ ہلاک ملزم کی شناخت مینٹھار ولد صاحب کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس مقابلے میں ہلاک ملزم آصف بلوانی کے قتل میں ملوث تھا۔ ہلاک ملزم نے چار جون کو ڈیفنس میں ڈکیتی مزاحمت پر تاجر آصف بلوانی کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا تھا۔ ہلاک ملزم کے قبضے سے ایک عدد پسٹل چار راؤنڈز موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ ہلاک ملزم سے برآمد موٹر سائیکل بلال کالونی کے علاقے چوری کی گئی تھی۔ ہلاک ملزم کے دو ساتھی ڈیفنس پولیس کے ہاتھوں پہلے ہی ہلاک ہوچکے ہیں۔ ہلاک ڈکیت بینک ڈکیتیوں .اقدام قتل سمیت اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث کو مطلوب تھا۔