پختونخوا :سرکاری اسپتالوں میں سہولیات کا فقدان ،ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ

36

 

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں میں سہولیات کے فقدان پر ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ صوبائی مشیر صحت احتشام علی ایڈووکیٹ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ انہوں نے ایک ہفتے میں ایمرجنسی بنیادوں پر ڈی ایچ اوز سے رپورٹ طلب کرلی۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ٹیم ورک کے تحت کام کرنے پر یقین رکھتا ہوں، تمام سرکاری اسپتالوں میں سہولیات کے فقدان کا خاتمہ کریں گے‘ سرکاری اسپتالوں میں عوام کو سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔