پنجاب میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کردی گئی

55

لاہور(نمائندہ جسارت) ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پنجاب میں پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کر دی گئی۔ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی پنجاب رانا محسن نے لاہور میں جیو نیوز کو بتایاکہ پبلک کے ساتھ گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی 5 فیصد کمی کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے کرائے نامے جنرل بس اسٹینڈ اور تمام اڈوں پر آویزاں کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔