امریکا کا بنگلا دیش کو مزید 20 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان

110

ڈھاکا (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس کی درخواست پر امریکا نے بنگلا دیش کو مزید 20 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلادیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس سے امریکی سفیر کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میںڈاکٹر محمد یونس نے ملک کی تعمیر نو کے لیے امریکا سے امداد کی درخواست کی۔ چیف ایڈوائزر ڈاکٹر یونس نے گزشتہ دنوں5 ارب ڈالر امداد کی اپیل کی تھی۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سیاسی بحران کے بعد خوراک اور ایندھن کی درآمدات کی لاگت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، بنگلادیش نے گزشتہ سال آئی ایم ایف سے 4.7 ارب ڈالر کا بیل آوٹ پیکج مانگا تھا۔اس حوالے سے یو ایس ایڈ کی جانب سے کہا گیا کہ اچھی حکمرانی، سماجی، انسانی اور اقتصادی مواقعوں اور لچک کے فروغ کے لیے گرانٹ فراہم کریں گے۔