کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان بھر میں18 ستمبر کوجزوی چاند گرہن کا مشاہدہ ہوگا۔ پاکستان میں چاند گرہن کا مشاہدہ جزوی طور پر مختصر وقت کے لیے کیا جا سکے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز صبح 5 بجکر 41 منٹ پر ہوگا، چاند کو جزوی گرہن لگنے کا آغاز7 بجکر 13 منٹ پر ہوگا، جب چاند افق کے نیچے ہوگا تو پاکستان میں اس وقت چاند گرہن کا مشاہدہ نہیں کیا جاسکے گا۔ جزوی چاند گرہن7 بجکر44 منٹ پر اپنے عروج پر پہنچے گا اور8 بجکر16 منٹ پر ختم ہونا شروع ہوجائے گا اور9 بجکر47 منٹ پر مکمل اختتام کو پہنچے گا۔ محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ یورپ، ایشیا کے زائد حصے، افریقا، شمالی اور جنوبی امریکا، پیسفک اٹلانٹک، بحر ہند، ارکٹک اور انٹارکٹیکا میں چاند گرہن کا مشاہدہ کہا جاسکے گا۔