کنکھجوروں کے زہر سے بھی گردے کی بیماریوں کا علاج دریافت

186

چونگ کنگ:سانپوں ، بچھوؤں اور دیگر زہریلے جانور بطور علاج کے لیے استعمال  کیے جاتے ہیں، طبی ماہرین نے مزید تحقیق کرکے کنکھجوروں کے زہر سے بھی گردے کی بیماریوں کا علاج دریافت کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق چینی سائنسدانوں نے طبی ماہرین کے ساتھ مل کر ایک تحقیق کی گئی جس میں گردوں کی دائمی بیماری کو روکنے یا اس کے علاج کے لیے ایک جدید طریقہ دریافت کیا، زہریلا کنکھجورا جسے ‘چائنیز ریڈ ہیڈڈ سینٹی پیڈ’ کہا جاتا ہے۔

طبی ماہرین نے مزید کہاکہ  کنکھجوروں میں alkaloids نامی خصوصی کیمیکلز ہوتے ہیں جو بیماری سے لڑتے ہیں، زہریلے کنکھجورے کا کیمیائی الکلائیڈ گردوں میں سوزش اور زخموں کو کم کر سکتا ہے۔ سرخ کنکھجوروں میں 12 نئے الکلائیڈ مرکبات موجود ہوتے ہیں جن میں سے کچھ سوزش کے خاتمے اور اینٹی رینل فبروسس خصوصیات کے حامل ہیں۔

خیال رہے کہ گردوں کی بیماری دنیا کے کئی خطوں میں موت کی سب سے بڑی وجوہات میں سے ایک ہے جس سے ہر سال لاکھوں افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔