پاکستان ویمنز کو پہلے ٹی 20 میں جنوبی افریقا نے شکست دیدی

204
Pakistan Women were defeated

ملتان : جنوبی افریقا نے پاکستان ویمنز کو پہلے ٹی 20 میں 10 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کی ویمن کرکٹ ٹیمیں 3 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں ملتان اسٹیڈیم میں مدمقابل تھیں جہاں مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمنز ٹیم مقررہ اوور میں 5 وکٹوں پر 122 رنزبناسکی اور اسے 10 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان کی جانب سے عالیہ ریاض 52 اور فاطمہ ثنا 37 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹرز رہیں۔ اس طرح تین میچز کی سیریز میں جنوبی افریقا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

اس قبل پاکستان ویمنز کی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان ویمنز میں گل فیروزہ، سدرہ امین، ندا ڈار، منیبہ علی، عالیہ ریاض، صدف، فاطمہ ثنا، سیدہ عروب شاہ،سعدیہ اقبال، نشرح سندھو، طوبیٰ حسن شامل ہیں۔