تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کیس سماعت کیلیے مقرر

179
were declared as members of PTI

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی کیس الیکشن کمیشن میں سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کو سماعت کے لیے مقرر کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت بدھ 18 ستمبر کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔

یاد رہے کہ دو روز قبل ہی الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ بیرسٹر گوہر کو تحریک انصاف کا چیئرمین تسلیم کرنے کا تاثر سرا سر غلط ہے کیونکہ انٹراپارٹی انتخابات الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے جس پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔