نریندر مودی کی مسلمانوں کو عیدمیلادالنبیؐ کی مبارکباد

193

دنیا بھر کے مسلمانوں کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے عید میلادالنبی ﷺ کی مبارکباد دی گئی ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق نریندر مودی نے مسلمانوں کو اس موقع پر نیک خواہشات کا پیغام دیا اور کہا کہ نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات انسانیت امن، محبت اور بھائی چارے کی بھرپور عکاسی کرتی ہیں۔

بھارتی وزیر اعظم نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں اس امید کا اظہار کیا کہ اس مقدس دن کی برکتیں تمام انسانیت کے لیے فلاح و بہبود کا ذریعہ بنیں اور بھائی چارے اور ہم آہنگی کو فروغ دیں۔

مودی کی جانب سے اس ٹوئٹ کو جہاں عالمی سطح پر مثبت انداز میں دیکھا جا رہا ہے وہیں پر یہ بات بھی واضح ہے کہ بھارتی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے کٹھ پتلی وزیراعظم نریندر مودی نہ صرف بھارت  میں بلکہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر زمین تنگ کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔

بی جے پی کے ہندوتوا ایجنڈے کو بھارت میں نافذ کرنے کے لیے نریندر مودی اور ان کی آشیرباد سے ہندو انتہا پسند تنظیمیں مسلمانوں پر آئے روز ہجوم کی شکل میں تشدد اور قتل عام میں مصروف ہیں تو وہیں مسلمانوں کی یادگاروں اور مساجد کو اکثر مسمار کیا جاتا ہے۔

دنیا میں خواتین کی عصمت دری میں بھارتی دارالحکومت سمیت دیگر شہر اول نمبر پر شمار ہوتے ہیں۔ مودی سرکار اپنے  میں تمام اخلاقیات اور قوانین کی دھجیاں بکھیر رہی ہے جب کہ اس طرح کے پیغامات جاری کرکے نریندر مودی دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کرتے ہیں۔