وزیر بلدیات بلوچستان سردار سرفراز ڈومکی انتقال کر گئے

149

 کوئٹہ: وزیر بلدیات بلوچستان سردار سرفراز چاکر ڈومکی انتقال کر گئے۔

ذرائع کے مطابق سردار سرفراز چاکر ڈومکی پھیپھڑوں اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور وہ 10 روز سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

اس حوالے سے سرفراز چاکر ڈومکی کے بھائی حیربیار ڈومکی کا کہنا تھا کہ سرفراز چاکر ڈومکی کی میت آج کراچی سے لہڑی منتقل کی جائے گی، ان کی تدفین لہڑی میں آبائی قبرستان میں کی جائے گی۔

یاد رہے کہ فروری 2024 کے انتخابات میں سرفراز چاکر ڈومکی پی بی 8 سبی سے پیپلزپارٹی کی ٹکٹ پر رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔