سکھر،خاتون بیماربچے کو ٹرین میں چھوڑ کر چلی گئی

56

سکھر (نمائندہ جسارت) نامعلوم خاتون چار ماہ کے بیمار بچے کو ٹرین میں چھوڑ کر چلی گئی۔ اطلاع پر مہراب پور ریلوے اسٹیشن پر مذکورہ بچے کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ بعد ازاں بچے کو ایدھی فاؤنڈیشن سکھر کے توسط سے سول اسپتال سکھر منتقل کر دیا گیا ۔ مزید وارثان کی تلاش جاری ہے۔ترجمان ریلوے کے مطابق ریلوے پولیس کو لاوارث بچے کے لواحقین کی تلاش ہے۔