بچوں کی صلاحیتوں کو بڑھانے کی ضرورت ہے،مقررین

77

 

بدین(نمائندہ جسارت)بدین کے معروف تعلیمی ادارے الہدیٰ پبلک اسکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد ، تقریب میں بچوں ان کے والدین ، اساتذہ ، علمی ادبی شخصیات ، معزیزین شہر اور صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق بدین کے معروف تعلیمی ادارے الہدیٰ پبلک اسکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد مقامی نجی ہال میں کیا گیا ، تقریب میں زیرتعلیم بچوں ان کے والدین ، اساتذہ ، علمی ادبی شخصیات ، معززین شہر اور صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی . اس موقع پر نامور علمی ادبی شخصیات پروفیسر ڈاکٹر طفیل احمد چانڈیو ، سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر ایلیمنٹری ہائیر سکندری سید عمران شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الہدیٰ اسکول کے بانی بدین کے عظیم تعلیم دوست شخصیت مرحوم سعید اللہ خان عاصم نے اس وقت ادارے کی بنیاد رکھی جب سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیم کا نظام درہم برہم اور خستہ حالی کا شکار تھا اور بدین میں ایسا کوئی تعلیمی ادارہ موجود نہیں تھا جس میں بدین کے بچے جدید اور معیاری تعلیم کے اصول کے لئے داخلہ لے سکیں آج ان کا لگایا ہوا پودا بدین کے ایک معیاری تعلیمی ادارے کی حثیت اختیار کر چکا ہے .انہوں نے کہا کہ والدین کو آج کل کے دور میں سب سے بڑا چیلنج جو درپیش ہے وہ توجہ کا فقدان ہے والدین اور اساتذہ کو مل کر اپنے بچوں میں کسی بھی کام یا مقصد پر توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت کو بڑھانا ہوگا۔ یہ ایک اہم پہلو ہے جس پر زیادہ محنت اور توجہ دینے کی ضرورت ہے۔