کراچی (اسٹاف رپورٹر)چین کی حکومت کی دعوت پر پاکستانی علمائے کرام اور مذہبی و سیاسی شخصیات کا ایک اہم نمائندہ وفد دس روزہ دورے پر چین پہنچ گیا ۔وفد کی سربراہی چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی کررہے ہیں۔ 12 رکنی وفد میں جماعت اسلامی پاکستان کی نمائندگی مولانا عبدالوحید صاحب (ناظم اعلیٰ جمعیت اتحادالعلما کراچی و مہتمم جامعۃ الاخوان کراچی) کریں گے ‘وفد بیجنگ ، ڑیانگ اور سنکیانگ میں اہم سیاسی اور حکومتی شخصیات کیساتھ ساتھ اہم مسلم ، تاریخی اور ثقافتی مقامات کا دورہ کریگا۔ مذہبی سفارتکاری کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کا فروغ ، مذہبی ، تعلیمی اداروں کے درمیان رابطہ کاری سرفہرست۔