پنشن کابوجھ چین کے لیے بھی پریشانی کاسبب بننے لگا

48

بیجنگ(صباح نیوز) سرکاری ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر پنشن کا بوجھ چین کی حکومت کے لیے بھی پریشان کن ہے‘ اس مسلے سے نمٹنے کے لیے چین میںمردوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر60 سے بڑھا کر63 کر دی گئی ہے۔ جبکہ خواتین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 50 سے بڑھا کر55اور58 کر دی ہے۔ بلیو کالر ملازمت کرنے والی خواتین کے لیے ریٹائرمنٹ کی موجودہ عمر 50 سال جبکہ وائٹ کالر جاب کرنے والوں کی55 سال ہے۔چین کے اعداد و شمار کے مطابق
گزشتہ سال2023 کے آخر تک ملک میں تقریبا 300 ملین افراد60 سال کی عمر کو پہنچ چکے تھے جبکہ 2035 تک یہ عمر بڑھ کر400 ملین ہو جائے گی جو امریکا کی کل آبادی سے بھی زیادہ ہے۔ چین کے نیشنل بیورو برائے شماریات نے رپورٹ کیا تھا کہ ملک میں پہلی مرتبہ گزشتہ سال کے مقابلے میں سال2022 کے آخر تک 8 لاکھ 50 ہزار افراد کم ہیں جس کا مطلب ہے کہ پیدائش کی شرح میں خاطرخواہ کمی واقع ہوئی ہے۔سال2023 میں چین کی آبادی 20 لاکھ افراد کی کمی کے ساتھ مزید سکڑی ہے۔
پنشن بوجھ