کوہ نور سوپ میں چارٹر آف ڈیمانڈ منظور،خالد خان کی مبارکباد

96

نیشنل لیبرفیڈریشن کراچی کی ملحقہ کوہ نورسوپ ایمپلائز یونین CBA کی چارٹرآف ڈیمانڈ منظورہونے پران یونین کے صدر راشد اورجنرل سیکرٹری اسرار احمد سواتی دفترNLF تشریف لائے۔ اس موقع پر صدرNLF کراچی خالدخان کوڈیمانڈ کی کاپی پیش کی اورمبارکبادپیش کی۔ یونین عہدیدارا ن کواوران کے ادارے کے تمام مزدوروں کونیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر خالد خان، سینئر جوائنٹ سیکرٹری امیرروان، آرگنائز نگ سیکرٹری اورNLF کی پوری ٹیم کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی۔ چارٹر آف ڈیمانڈاس گھٹن ماحول میں NLF کراچی کی سربراہی میں مزدوروں کے لیے ایک روشنی کی کرن ثابت ہوگی اور جس طریقے سے CBA یونین کے عہدیداران اور مزدوروںنے چارٹرآف ڈیمانڈ کے دوران یکجہتی کا مظاہرہ کیاوہ قابل فخربات ہے اوراس کا صلہ اللہ تعالیٰ نے اچھی کامیابی سے عطا کیا۔ اس پر ہم تمام مزدور دوستوںکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انشااللہ آئندہ بھی نیشنل لیبرفیڈریشن کراچی کے صدر خالد خان کی قیادت میں مزدور مسائل حل کرائے جائیں۔