یورپین یونین وفد کی خالدخان سے ملاقات

113

یورپین یونین (EU )کے 3 رکنی وفد شہزاد بخاری اورریحانہ شیخ جس کی قیادت مارلین روئیدا (MARLEEN RUEDA) کر رہیں تھیں۔نیشنل لیبرفیڈریشن کراچی کے دفترمیں گزشتہ دنوں تشریف لایا۔ NLF کراچی کے چاررکنی وفد جس کی قیادت NLF کراچی کے صدر خالد خان کررہے تھے جبکہ شاہد ایوب مرکزی نائب صدر، امیرروان ڈپٹی جنرل سیکرٹری NLFکراچی جمیل اختر PTCL یونین CBA کے نائب صدرشامل تھے۔وفد نے (ILES)کے پروگرامات جس میںہیلتھ اینڈ سیفٹی،ایک اچھاصنعتی ماحول حکومت ایمپلائر اور ایمپلائز کے تربیتی پروگرامات، ٹیکسٹائل اور لیدر کا انٹرنیشنل معیار کے مطابق معلومات کی فراہمی اوریونینز کے تعلقات اور لیبرقوانین پر گفتگوکی گئی اس کے علاوہ ILO اورحکومت کی جانب سے تیارکردہ لیبرکوڈ2024 پر بھی تفصیلی گفتگوکی گئی۔

NLFکے وفدنے یورپین یونین (EU) کے وفدکوبتایاکہ سب سے زیادہ لیبر قوانین کی خلاف وزری ٹیکسٹائل اور لیدر انڈسٹریز میں ہورہی ہیں تقریباً90 فیصدان اداروں میں یونین موجود نہیںہیں اور جوموجود ہیں تو وہ پاکٹ یونین ہے۔ یونین بنانے کی کوشش کی جائے تو ملازمین کو فارغ کردیاجاتا ان اداروں میں اپائمنٹ لیٹرنہ ہونے کی وجہ قانونی تحفظ میں دشواریوں کا سامنا ہے اس کی وجہ سے ملازمین سوشل سیکورٹی، ویلفیئربورڈ اور EOBI کی پنشن سے بھی محروم ہوجاتے ہیں اوراس کی مثال علی انٹرپرائز (بلدیہ فیکٹری) میں ہونے والے وہ حادثہ ہے جس میں تقریباً 260 ملازمین آگ لگنے سے جل کرمرگئے تھے اوران کے پاس بھرتی لیٹر نہ ہونے کی وجہ سے واجبات میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔

NLFکراچی کے صدرخالدخان نے وفد سے کہاکہ (ILES) کے تحت مختلف پروجیکٹ ہی مزدوروں کا بہت سہارا ہیں، خاص طور پر فیکٹریوں میں خواتین کے ساتھ ہراسمنٹ، چائلڈ لیبر اور ILO کے مختلف قوانین کی ٹریننگ سے معلومات حاصل ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ ایمپلائر اور ایمپلائز کے مشترکہ پروگرامات بھی ان فاصلوں کو کم کرنے کا ذریعہ بنتے ہے جس کی وجہ سے وہ لیبرقوانین اور ٹریڈ یونین نکات پر اقدامات کرتے ہیں۔ صدر NLF کراچی نے کہاکہ آپ (ILES) پروجیکٹ ختم کرنے کے بجائے اس کو جاری رکھیں۔ NLF آپ کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔ نیز ILO اورحکومت کی جانب سے تیارکردہ لیبر کوڈ 2024 کے حوالے سے NLFنے اس کے مختلف حصوں کو محنت کشوںاورٹریڈ یونینز کے لیے انتہائی خطرناک قرار دیاہے۔

یورپین یونین (EU ٰ)کے وفد نے اپنے (ILES)کے پروجیکٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیااوراس کے نتائج سے آگاہ کیا وفد نے NLFکی تنظیم کے سلسلے میں میں معلومات حاصل کی۔ اور NLFکو آگاہ کیاہے کہ آپ کی جو تجاویز ہمیں حاصل ہوئی ہیں ہم اس کو دیکھیں گے۔ نیشنل لیبرفیڈریشن کراچی کے صدر خالد خان نے یورپین یونین (EU) وفد کا دفترزون آنے پر شکریہ اداکیا۔