میں پی اے اور پی ایس ترقی سے محروم EOBI

205

اسرار ایوبی نے مزید کہا کہ اس صورت حال کے برعکس اسی ای او بی آئی میں ماضی میں بعض انتہائی بااثر اور چہیتے پی اے اور پی ایس سجاد احمد، محمد جمیل، عرفان عالم ،شاکر علی اور محمد قدیر قریشی وغیرہ دوران ملازمت پی اے اور پی ایس کے عہدہ سے جست لگا کر ڈپٹی ڈائریکٹر، ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کے اعلیٰ عہدوں تک پہنچنے میں کامیاب رہے ہیں۔

اسرار ایوبی کے مطابق طویل عرصہ سے اپنی جائز ترقی سے محروم پی ایس میں شکیل احمد، ایڈجوڈیکیٹنگ اتھارٹی I، سندھ و بلوچستان کراچی، شاہد عباس بھٹی، ایڈجوڈیکیٹنگ اتھارٹی III، اسلام آباد، سید افتخار محمود نقوی،بی اینڈ سی I،سندھ و بلوچستان کراچی، محمد اعظم خان، بی اینڈ سیII، لاہور،توقیر علی، ایف اینڈ اے ڈپارٹمنٹ ہیڈ آفس کراچی، وحید علی شاہ، فیلڈ آفس نوشہرہ، محمد آصف، ریجنل آفس ایبٹ آباد، غلام حسن، ریجنل آفس بہاولپور، محمد شاہ نواز شیخ، ریجنل آفس کریم آباد کراچی، عرفان احمد، ریجنل آفس ناظم آباد کراچی، وحید احمد، ریجنل آفس کوٹری، محمد طارق، ریجنل آفس سرگودھا، سید شبر علی شاہ، ریجنل آفس سرگودھا، فرمان علی، ریجنل آفس سکھر اور نثار احمد مغل ریجنل آفس سکھر شامل ہیں۔

جبکہ پی اے میں جنید اختر ایڈجوڈیکیٹنگ اتھارٹی II، لاہور، رضوان احمد، بی اینڈ سی I، سندھ و بلوچستان کراچی، محمد اظہار الحق بی اینڈ سی III، اسلام آباد، محمد اشفاق، بی اینڈ سی II، لاہور، محمد راشد محنتی،ایف اینڈ اے ڈپارٹمنٹ ہیڈ آفس کراچی، اللہ دتہ، ریجنل آفس بہاولپور، مبشر اقبال، ایچ آر ڈپارٹمنٹ ہیڈ آفس کراچی، ناصر احمد، ریجنل آفس رحیم یار خان، طارق محمود خاکوانی، ریجنل آفس بہاولپور، مشتاق احمد، ریجنل آفس فیصل آباد ساؤتھ ، غلام یاسین بٹ، ریجنل آفس مانگا منڈی، شہزاد اختر، ریجنل آفس گجرات، محمد شعیب عالم، ریجنل آفس حیدرآباد، ہمیش کمار، ریجنل آفس حیدر آباد، تنویر خورشید، ریجنل آفس اسلام آباد ویسٹ، انیل احمد، ریجنل آفس کورنگی کراچی، نجم الدین نظامانی، ریجنل آفس کوٹری، رب ڈنو ثنائی میمن، ریجنل آفس کوٹری، مرزا وقار بیگ، ریجنل آفس کوٹری، افتخار احمد، ریجنل آفس لاہور سنٹرل،نثار خان، ریجنل آفس مردان، حبیب گل، ریجنل آفس پشاور، محمد یونس،ریجنل کوئٹہ، محمد یوسف، ریجنل آفس کوئٹہ، احمد خان، ریجنل آفس راولپنڈی، چوہدری عمران، ریجنل آفس راولپنڈی اور صوفیہ جبیں ریجنل آفس ساہیوال شامل ہیں۔

اس مایوس کن صورت حال اور طویل عرصہ سے سخت ناانصافی کا شکار ای او بی آئی کے 42 پی اے اور پی ایس نے چیئرمین EOBI فلائیٹ لیفٹیننٹ( ر )خاقان مرتضیٰ سے متفقہ طور پر اور پر زور مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح انہوں نے ادارہ میں اپنے مختصر وقت کے دوران اسٹاف ملازمین اور افسران کو ترقیاں دی ہیں اسی طرح مظلوم اور نظر انداز شدہ طبقہ پی اے اور ایس کو بھی فوری طور پر ان کی جائز ترقیوں کا حق فراہم کریں اور 18 ستمبر 2024ء کو اپنی متوقع ریٹائرمنٹ سے قبل ہماری ترقیوں کے عمل کو ہر صورت میں ممکن بنائیں بصورت دیگر آپ کے ادارہ سے چلے جانے کے بعد ان 42 بے زبان پی اے اور پی ایس کا ماضی کی طرح کوئی پرسان حال نہیں ہوگا۔ (ختم شد)