ریاض میں یوم دفاع پاکستان کی تقریب کا اہتمام

83

سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کا انتظام فیصل اینڈ گروپ کی مینیجر ربیعہ بنت طارق اور ان کی ٹیم نے کیا جس میں فیصل اینڈ گروپ کے سی ای او فیصل المطیری، ڈائمنڈ اسکوائر کمپنی کے سی ای او خاور حمید،الرجعی بنک، فرینڈی موبائل اور دیگر سپانسرز نے اس پروگرام کو منعقد کرنے میں بھرپور کردارادا کیا۔ اس تقریب میں پاکستان کی مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔ تقریب میں دفاعی اور عسکری موضوعات پر دستاویزی فلمیں بھی دکھائی گئیں، جن میں پاکستانی افواج کی قربانیوں اور کامیابیوں کا ذکر کیا گیا۔ اس موقع پر ربیعہ بنت طارق اور دیگر شرکاء نے پاکستان کی سالمیت کے لیے اپنے عزم کو مزید مضبوط کرنے کا عہد کیا۔