ریاض:یوم دفاع پاکستان: جنرل راحیل شریف کی خصوصی شرکت

80

سعودی عرب کے شہرریاض میں یوم دفاع پاکستان کی پُروقارتقریب کا انعقاد کیاگیا۔ ادریس احمد گنجہ کے مطابق تقریب کے مہمان خصوصی اسلامی عسکری اتحاد کے کمانڈر جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف تھے۔ تقریب کی میزبانی سفیر پاکستان احمد فاروق اور ملٹری اتاشی بریگیڈیئر محمد عاصم نےکی۔ جبکہ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز شخصیات مختلف ممالک کے سفارت کار اور ملٹری اتاشی بھی شرک ہوئے۔ بریگیڈیئرمحمد عاصم نے کہا کہ یوم دفاع پاکستان ایک یادگار دن ہے۔ جب پاک فوج نے اپنی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت سے دشمن کو ناکام بنایا۔ سفیراحمد فاروق نے کہا کہ 6 ستمبر کا دن ایک تاریخی دن ہے جس دن افواج پاکستان نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو عبرتناک شکست دی۔ پاکستان ہمیشہ سے امن کاخواہاں رہا ہے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے ذریعے خطےمیں امن پر زور دیا۔ اس موقع پر جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کی جانب سے پاک فوج کے بہادر جوانوں کو خراج تحسین اور شہداء وطن کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔