بھارت کے نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو کے اعداد وشمار پر مبنی ایک رپورٹ کے مطابق ملک میں طالب علموں کی خودکشی کی شرح نے آبادی میں اضافے کی شرح کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے، “طلبہ کی خودکشی کے واقعات آبادی میں اضافے کی شرح اور خودکشی کے مجموعی رجحان دونوں کو پیچھے چھوڑ رہے ہیں۔ پچھلی دہائی کے دوران، جبکہ 0-24 سال کی عمر کے بچوں کی آبادی 582 ملین سے کم ہو کر 581 ملین ہو گئی، طالب علم کی خودکشیوں کی تعداد 6,654 سے بڑھ کر 13,044 ہو گئی ہے۔”