کورنگی نمبر ایک میں پانی کی فراہمی شروع کردی‘اختر حسین قریشی

81

کراچی (پ ر )یونین کونسل نمبر 6کورنگی ٹائون کے چیئرمین اختر حسین قریشی اور وائس چیئرمین محمد ہارون کی کوششوں کے نتیجے میں کورنگی نمبر ایک پیٹرول پمپ والے روڈ ،ایس ایریا اور 32Bکے علاقوں کے لئے پانی کے بدترین بحران پر اپنی مددآپ کے تحت پانی کی نئی لائن ڈالی جارہی ہے ۔اس لائن کیلئے نہ تو کورنگی ٹائون سے کوئی فنڈ ملا ،نہ ہی واٹر بورڈ ،یوسی سے اور نہ ہی اہل محلہ نے کوئی فنڈ دیابلکہ یوسی چیئرمین اختر حسین قریشی اور وائس چیئرمین محمد ہارون نے اپنی مدد آپ کے تحت نئی لائن کے لئے فنڈ مہیا کئے جس کے نتیجے میں لاکھوں روپئے خرچ کر کے نئی لائن ڈالی جارہی ہے ۔نئی لائن ڈالے جانے سے تقریبا 20سال کے بعد علاقے میں پینے کا پانی آئے گااور علاقے کی عوام ٹینکر سے پانی ڈلوانے اور بورنگ کا پانی پینے سے نجات حاصل ہوگی ۔یوسی چیئرمین اختر حسین قریشی نے کہا کہ ہمارے پاس وسائل کی کمی ہے اور سارا فنڈ ملازمین کی تنخواہوں میں خرچ ہوجاتا ہے ۔پیپلز پارٹی کا ٹائون چیئرمین فوٹو سیشن کے سواء کوئی کام نہیں کررہا ہے ۔جماعت اسلامی نے علاقے میں پانی کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا انشاء اللہ ہماری کوششوں کے نتیجے میں جلد از جلد ہر گھر میں پانی آئے گا اور لوگوں کابنیادی مسئلہ حل ہوگا ۔انشاء اللہ ہم جلد ان کے تمام مسائل حل کرینگے اور پوری قوت کے ساتھ عوام کے مسائل کے حل کیلئے کام کیا جارہا ہے ۔