12ربیع الاوّل کے پروگرام کی سیکورٹی کیلیے غیر معمولی اقداما ت کی ہدایت

81

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی نے 12 ربیع الاوّل اور دیگر مذہبی پروگرامات کے حوالے سے ضلع ملیر میں مختلف مقامات کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی اور بھٹائی رینجرز 53 ونگ کے کرنل مشتاق کے ہمراہ 12 ربیع الاول اور دیگر جاری مذہبی پروگرامات کے سیکورٹی انتظامات اور روٹس کا تفصیلی دورہ کیا۔ ایس ایس پی ملیر نے پروگرامات کی سیکورٹی پر مامور پولیس اور رینجرز کے افسران و جوانوں سے ملاقات کرنے کے ساتھ ان کو ڈیوٹی سے متعلق ضروری ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پروگرام کے اختتام تک چوکس اور دل جمعی سے اپنا فریضہ سرانجام دیں۔ بعدازاں پرواگرام کے منتظمین اور علماء کرام سے بھی ملاقات کی۔ایس ایس پی ملیر نے 12 ربیع الاوّل کے جلوس اور محافل کے حوالے سے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو مزید مربوط سیکورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کیں۔ ایس ایس پی ملیر نے محافلوں کے علماء حضرات کو پرامن انعقاد کے حوالے سے سیکورٹی کے بہترین انتظامات کی یقین دہانی کرائی۔ ضلع ملیر میں جاری پروگرام کے مختلف روٹس پر سیکورٹی کے لیے انٹیلی جنس اسٹاف، پولیس اور رینجرز کے اہلکار بھی تعینات تھے۔