عمر کالونی میں اتائی ڈاکٹر انسانی زندگیوں سے کھیلنے لگے

69

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہراہ فیصل کے علاقے عمر کالونی میں اتائی ڈاکٹرو ں کی بھرمار ،ایک ہفتے قبل ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کی جانب سے اتائی ڈاکٹروں کے خلاف کی گئی کارروائیوں میں الشفاء کلینک کو سیل کیا گیا،جبکہ کچھ ہی دنوں کے بعد سیل کئے گئے کلینک کے برابر ہی میں دوسری جگہ کرائے پر لیکر اتائی ڈاکٹر مسلم نے بسمہ اللہ کلینک کے نام سے کھول کر انسانی زندگیوں سے دوبارہ کھیلنا شروع کردیا،متعلقہ ادارے کی جانب سے کلینک پر چھاپے کے بعد کلینک کو سیل کیا گیا،لیکن اس کے برعکس اداروں کی ملی بھگت اور رشوت ستانی کی وجہ سے اتائی ڈاکٹر مسلم کو کھلی چھوٹ دے دی گئی کہ قیمتی انسانی جانوں سے دوبارہ کھیل سکے،دوسری جانب کچھ عرصہ قبل ہی کلینک میں موجود ڈاکٹر مسلم کی غلط تجویز کردہ ادویات کی وجہ سے کئی مرتبہ انسانی جانوں کو خطرہ لاحق ہوا ہے ،جس کے سبب متعلقہ تھانے اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں بھی رپورٹ درج کرائی گئی،اہل علاقہ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ اس اتائی ڈاکٹر مسلم کو جلد جلد علاقے سے بے دخل کیا جائے اور اس کے دوبارہ سیل کئے گئے کلینک کے برابر میں کلینک کو کھلونے کی انکوائری کرائی جائے جس میں تھانہ ٹیپو سلطان کے افسران بالا کو بھی شامل کیا جائے ،تاکہ پتا چل سکے کہ کون اس اتائی ڈاکٹر کی پشت پناہی کررہا ہے،علاقہ مکینوں نے وزیراعلیٰ سندھ سمیت صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو سمیت دیگر محکمہ صحت کے افسران سے مطالبہ کیا کہ جب چھاپے کے دوران اتائی ڈاکٹر مسلم کے کلینک کو سیل کیا گیا تو اسے کس کی ایماء پر اس درندہ صفت شخص کو دوبار ہ کیوں عوام کی جان لینے کی اجازت دی گئی ،متعلقہ تھانے سمیت چھاپے میں شامل ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے افسران سے تفتیش کی جائے اور سیل کئے گئے کلینک کے برابر میں دوبارہ کھولے گئے کلینک کو بھی جلد از جلد سیل کیا جائے۔