جلسے کے قریب فائرنگ،صدارتی امیدوار ٹرمپ محفوظ رہے

142

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جلسے کے قریب فائرنگ ہوئی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ فائرنگ سے محفوظ رہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ٹرمپ پر حملہ کہاں ہوا ہے۔ تاہم واشنگٹن سے امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ فلوریڈ میں ویسٹ پام بیچ کے گالف کلب کے قریب ہوئی۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سیکرٹ سروس ٹیم جائے وقوع کی طرف پہنچ رہی ہیں۔ اس حوالے سے امریکی میڈیا نے بتایا کہ ویسٹ پام بیچ کے گالف کلب کے نزدیک 2 افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ دونوں افراد ایک دوسرے پر فائرنگ کر رہے تھے۔ فائرنگ کا نشانہ ٹرمپ نہیں تھے۔