مہنگائی 38 سے 9.6 فیصدتک آنا تاریخی ہے‘ مریم اورنگزیب

106

لاہور (آن لائن) ن لیگی انفارمیشن سیکرٹری مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ مہنگائی کی شرح 38 سے 9.6 فیصد تک کم ہوجانا تاریخی کمی ہے۔شرح سود (پالیسی ریٹ) 22 فی صد سے ساڑھے 17 فی صد پر واپس آنا درست معاشی پالیسیوں کی کامیابی کا ثبوت ہے جبکہ 5 نالائق، نااہل اور سازشی مافیا نے معیشت سے کھلواڑ کیا، معیشت تباہ کی اور ملک کو مہنگا ترین کیا۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ مہنگائی میں کمی کے بعد شرح سود میں 4 فی صد کمی حکومتی معاشی پالیسیوں کا ثبوت ہے۔ انہوںنے کہاکہ ن لیگ نے مہنگائی کو پہلے سال میں سنگل ڈیجیٹ میں لانے کا وعدہ 6 ماہ میں ہی پورا کر دیا۔ا سٹاک ایکسچینج 80 ہزار کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، حکومت کے 6 میں اب تک شرح سود میں مجموعی طور پر ساڑھے 4 فی صد کمی آنا بڑی معاشی کامیابی ہے۔